ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ میں فوریسٹ مکینوں کے حقوق کےلئے متحدہ جدوجہد کا فیصلہ : ریاستی سطح کے جاتھا سواری کا اجراء

کمٹہ میں فوریسٹ مکینوں کے حقوق کےلئے متحدہ جدوجہد کا فیصلہ : ریاستی سطح کے جاتھا سواری کا اجراء

Tue, 01 Mar 2022 18:07:56    S.O. News Service

کمٹہ  :یکم مارچ  (ایس اؤ نیوز)فوریسٹ زمین حق کے متعلق فوریسٹ مکینوں میں بڑےپیمانےپر بیداری پیدا کرنے کےلئے ریاستی سطح پر چلائےجانے والی ’’فوریسٹ بچاؤ‘‘مہم جاتھا کاہزاروں فوریسٹ مکینوں کی موجودگی میں انوکھے طریقے سے اجراء کیاگیا ۔

کمٹہ میں جمع  ہزاروں فوریسٹ مکینوں نے ریاستی سطح کی مہم کے لئے خصوصی طورپر لائی گئی سواری کو سجایااور مختلف نوعیت کی  ثقافتی ٹیموں اور نعروں کے درمیان مہم کی جاتھا سواری کو ہری جھنڈی دکھائی گئی۔

ارنیا حق ہوراٹا ویدیکے کی زیرسرپرستی جاتھا سواری کمٹہ تعلقہ کے ماستی کٹا مندرسرکل سے نکل کر شہر کے اہم راستوں سے گزری ۔ منتظمین نے بتایا کہ ریاستی سطح کے پروگرام کی پیشگی تیاری کے طورپر پہلے مرحلےمیں جاتھا سواری اترکنڑا ضلع میں 10 ہزار  کلو میٹر کا فاصلہ طئےکرےگی۔ جاتھا سواری اگلے 30دنوں میں اترکنڑا ضلع کے 500دیہاتوں میں جائے گی۔ جاتھا سواری کے ذریعے دیہی  فوریسٹ مکینوں میں قانونی بیداری پیدا کرنے کےلئے مختلف پروگرام انعقاد کئے جائیں گے۔

جاتھامہم کی قیادت ہوراٹ سمیتی کمٹہ تعلقہ کے صدر منجوناتھ مراٹھی اور ضلع سنچالک جی ایم شٹی  انکولہ کررہے تھے تو انکولہ تعلقہ صدر رمانند نائک، دیوراج گونڈ، عہدیداران سریش بیٹو، محمد یعقوب ، راجیش مترا نائک، چندر کانت کوچریکر، سندیش نائک، سریش پٹگار، رضوان بھٹکل ، شبیر بھٹکل ، ونود نائک، ناگ پتی گوڈا، آر ایچ نائک وغیرہ موجود تھے۔

افتتاح :اپنے جہد کا پرچم لہراتےہوئے راجیا ارنیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے کے صدر رویندرنائک نے ریاستی سطح کےفوریسٹ مکینوں کے جاتھا کو ہری جھنڈی دکھائی ۔ اس موقع پر خطاب کرتےہوئے انہوں نےکہاکہ حالیہ دنوں میں سپریم کورٹ الگ الگ ریاستوں سے تعلق رکھنے والے فوریسٹ مکینوں کو نکال باہر کرنے کا فیصلہ سنائے جانےسے فوریسٹ مکین کافی پریشان ہیں۔ اور ان کی رہائش خطرےمیں ہے۔ اس سلسلےمیں حکومت پر دباؤ بنانے کےلئے اور اپنی جدوجہد کو مستحکم کرنے کےلئے اس جاتھا کو شروع کیاگیا ہے اور اس جاتھا کے ذریعے فوریسٹ مکینوں کےحق میں ایک بہتر ماحول پیدا کرنےکی کوشش کی جائے گی۔


Share: